ڈی پی اواٹک کا سستا رمضان بازارکادورہ،قیمتوں کاجائزہ لیا
اٹک (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار نے رمضان سستا بازار حسن ابدال کا وزٹ کیا سبزیوں و پھلوں کے متعین کردہ قیمتوں کا معائنہ، معیار اور مقدار کو چیک کیا مزید وہاں پر سیکورٹی ڈیوٹی کے انتظامات جائزہ لیا اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی بھی چیک کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، اے ایس پی حسن ابدال آصف بہادر ، اے سی حسن ابدال جنت حسین نیکو کارہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔