’’ کیپٹن صاحب آپ امتحان میں پاس ہوں گے یا فیل ؟ ‘‘ صحافی نے یہ سوال کیا تو کیپٹن صفدر نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر نواز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

’’ کیپٹن صاحب آپ امتحان میں پاس ہوں گے یا فیل ؟ ‘‘ صحافی نے یہ سوال کیا تو ...
’’ کیپٹن صاحب آپ امتحان میں پاس ہوں گے یا فیل ؟ ‘‘ صحافی نے یہ سوال کیا تو کیپٹن صفدر نے آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ جان کر نواز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدرایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کیلئے احتساب پہنچ گئے، عدالت پہنچنے پر لیگی رہنما کو صحافیوں سے گھیر لے لیا ،ایک صحافی کے سوال ”کیپٹن صاحب باقی سوالوں کی تیاری مکمل ہے“؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ تیاری تو گزشتہ آٹھ مہینوں سے مکمل ہے۔

اسی دوران دوسرے صحافی نے سوال کیا ”کیاامتحان میں پاس ہوجائیں گے؟“تو کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ پاس تو 33نمبر والاہوتاہے، انشاءاللہ ہم تو ٹاپ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان قلمبند ہو چکا ہے جبکہ کیپٹن صفدر آج دوسرے دن اپنا بیان قلمبند کرائیں گے ۔گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے 128سوالوں میں سے 80سوالات کے جوابات قلمبند کرائے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -