ایون فیلڈ ریفرنس ، کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت آمد، نوازشریف اور مریم نواز ذاتی مصروفیات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے، استثنیٰ کی درخواست دائر کرینگے

ایون فیلڈ ریفرنس ، کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت آمد، نوازشریف اور مریم نواز ...
ایون فیلڈ ریفرنس ، کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت آمد، نوازشریف اور مریم نواز ذاتی مصروفیات کی بنا پر پیش نہیں ہوسکے، استثنیٰ کی درخواست دائر کرینگے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے، مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر احتساب عدالت پہنچ گئے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے نوازشریف اورمریم نوازذاتی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں ہو سکے ان کے وکیل آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نوازشریف اور مریم نواز عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد کیپٹن صفدر کو چھوڑ کرپنجاب ہاﺅس چلے گئے تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -