اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کردی

اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست ...
اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس میں صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کی ،صدر نیشنل بینک نے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں ،نہ کوئی بینک اکاﺅنٹ کھلوائے نہ کسی کو فائدہ پہنچایا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سعید احمد کے نہ ہی بے نامی اثاثے ہیں،فرانزک رپورٹ کے مطابق دستخط سعید احمد کے دستخط سے میچ نہیں کرتے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب تک 4 گواہوں میں سے کسی نے سعید احمد کیخلاف کچھ نہیں کہا،عدالت سے استدعا ہے کہ ضمنی ریفرنس سے سعید احمد کو بری کرنے کاحکم جاری کیا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -