سپریم کورٹ،سابق چیئرپرسن سمیر املک کی ضلع کونسل کے انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ،سابق چیئرپرسن سمیر املک کی ضلع کونسل کے انتخابات کالعدم قرار ...
سپریم کورٹ،سابق چیئرپرسن سمیر املک کی ضلع کونسل کے انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق چیئرپرسن سمیرا ملک کی ضلع کونسل کے انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ضلع کونسل کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔

سمیرا ملک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کے الیکشن میں ووٹ کاتقدس پامال نہیں ہوا، پریذائیڈنگ افسرکابیان ریکارڈپرموجودہے،جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بنیادنہیں جسے مدنظررکھ کرفیصلے پرنظرثانی کی جائے،ووٹ کی حرمت کاخیال رکھاگیایانہیں اسکاجائزہ عدالت نے لیناہوتاہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بات ریکارڈپرہے ووٹ کی حرمت کاخیال نہیں رکھاگیا۔

عدالت نے سابق چیئرپرسن سمیرا ملک کی ضلع کونسل خوشاب کا انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -