آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل: عدالت نے ملزم عارف بٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے ملزم عارف بٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئے ملزمان کو 16 جون کودوبارہ پیش کرنےکاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ملزم اسرارسعیداورعارف بٹ کے کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔عدالت نے ملزم عارف بٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا جبکہ ملزمان اسرارسعیداورعارف بٹ کو16 جون کودوبارہ پیش کرنےکاحکم بھی دے دیا۔