شہباز شریف کی چودھری نثار سے ملاقات، ساتھ لے کر لاہور آگئے

شہباز شریف کی چودھری نثار سے ملاقات، ساتھ لے کر لاہور آگئے
شہباز شریف کی چودھری نثار سے ملاقات، ساتھ لے کر لاہور آگئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ شہباز شریف ن لیگ کو متحدہ کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اور مبینہ طورپر پارٹی قیادت سے نالاں چوہدری نثار سے ملاقات کی اور پھر  دونوں سیاسی رہنما اکٹھے لاہور روانہ ہوئے جہاں ان کی نواز شریف سے بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف گزشتہ روز  وزیرستان گئے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کیساتھ وقت گزارا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرستان سے واپسی پر راولپنڈی میں چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی ۔ 

روزنامہ خبریں کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد دونوں لاہور روانہ ہوگئے۔ چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -