قادرمگسی کاآصف زرداری کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

30 مئی 2018 (12:15)

حیدر آباد (ویب ڈیسک ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر قادر مگسی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انہیں پتہ ہے آصف علی زرداری کے سامنے الیکشن لڑنے کیلئے سندھ بھر سے عوام میری مدد کو آئینگے کیونکہ عوام اب لالچی حکمرانوں کو ووٹ نہیں دینگے ۔ ان کا کہنا تھاعمران خان کے ہاتھوں میں وزیراعظم کی لکیرہی نہیں ، مہربانی ہوئی تو پنجاب میں پی ٹی آئی اور دیگر اتحادیوں کی حکومت بننے کا امکان ہے ۔

قادر مگسی نے کہا جس طرح جسٹس(ر) ناصر الملک نگران وزیراعظم اور سینیٹ کے چیئر مین پر سب متفق ہوگئے ہیں ، آئندہ لائے جانے والے وزیراعظم پر بھی سب متفق ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا سندھ ترقی پسند پارٹی الیکشن کمیشن سے ڈی لسٹ ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ہمیں لسٹ میں رکھ کر نشان الاٹ کیا جائے۔

مزیدخبریں