آپ لیکچر نہ دیں سوال کریں ”صحافیوں کے احتجاج پر وزیراعظم کی معذرت

آپ لیکچر نہ دیں سوال کریں ”صحافیوں کے احتجاج پر وزیراعظم کی معذرت
آپ لیکچر نہ دیں سوال کریں ”صحافیوں کے احتجاج پر وزیراعظم کی معذرت

  

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباس نے صحافیوں کے احتجاج پر معذرت کر لی ، پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے انہیں یاد دلایا کہ 2013میں آپ کی جماعت نے وافر اور اسستی بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا ، بقول آپ کے بجلی تو آگئی لیکن نرخ کم نہیں ہوئے ۔

وزیراعظم جواب دینے کے بجائے دوسرے سوال کی طرف متوجہ ہوئے تو صحافی نے سوال دو ہرایا جس پر وزیراعظم نے کہا آپ لیکچر نہ دیں سوال کریں ، جس کا صحافی نے برا منایا اور وزیراعظم کو کہا جناب حکومت کی مدت ختم ہو رہی ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہے ؟ اس پر وزیراعظم اور صحافی کے درمیان تکرار شروع ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق قبل ازیں وزیراعظم نے سوال کرنے والے 2صحافیوں کو جواب دینے کے بجائے ان کی سرزنش کی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا ، وزیراعظم کی معذرت پر معاملہ رفع دفع ہو گیا ، صحافی اس بات پر بھی ناراض تھے کہ وزیراعظم پریس کانفرنس کیلئے مقرر وقت سے کافی دیر بعد آئے اور انہیں انتظار کرنا پڑا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -