خفیہ ایجنسی کے انتہائی اہم افسر پر قاتلانہ حملہ اور پھر ۔۔۔ انتہائی خطرناک خبر آگئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ناردرن بائی پاس پر چمکنی کے قریب خفیہ ایجنسی کی گاڑی پر حملہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، دہشتگردوں کے اس حملے میں 2 گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق منگل کے روز خفیہ ایجنسی کی ایک گاڑی جس میں اعلیٰ افسر سوار تھے جا رہی تھی کہ نامعلوم دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کردی۔ اس حملے کے نتیجے میں کھڑکی کے پاس کی نشستوں پر براجمان 2 گارڈز گولیاں لگ کر زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے کارروائی کیلئے اے کے 47 استعمال کی اور کامیابی کے ساتھ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پشاور میں ہی منگل کے روز فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں سکھوں کے رہنما چرن جیت سنگھ کو ان کی دکان پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔