میانی صاحب قبرستان قبضہ کیس:عدالت نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے احاطوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

میانی صاحب قبرستان قبضہ کیس:عدالت نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کاحکم ...
میانی صاحب قبرستان قبضہ کیس:عدالت نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے احاطوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میانی صاحب قبرستان میں قبضے کیخلاف کیس میں عدالت نے قبرستان میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پراحاطوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزیدکارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق میانی صاحب قبرستان میں قبضے کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں ڈی سی اورسی سی پی اولاہوربھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔عدالت نے سی سی پی او استفسارکیا کہ میانی صاحب قبرستان میں بڑے آپریشن کی ضرورت پڑسکتی ہے آپ تیاررہیں۔لاہورہائیکورٹ نے مسجد کی جگہ پرگھربنانے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ عدالت نے سیکریٹری قبرستان کمیٹی بشیراحمدکومعاملات ٹھیک کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے قبرستان میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پراحاطوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزیدکارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -