پاکستان بحرین کو یہ جدید ہتھیار فراہم کرے گا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان بحرین کو یہ جدید ہتھیار فراہم کرے گا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
پاکستان بحرین کو یہ جدید ہتھیار فراہم کرے گا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹیکسلا( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے نے مقامی طور پر تیارکردہ بکتربند گاڑیاں بحرین کو فراہم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ دفاعی پیداوار کا صنعتی کمپلیکس ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) جو ٹینک کی تیاری اور مرمت کے ساتھ فوج کے لیے خاص بکتر بند گاڑیاں بناتا ہے، بحرین نیشنل گارڈز کے لیے 6 عدد انٹرسیپٹرز بنائے گا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے چیف لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کے بھائی لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑیاں داخلی صورتحال اور محدود پیمانے پر ہونے والی پرتشدد کاروائیوں کو روکنے کے مقصد کے تحت مسلح افواج کے لیے بنائی جائیں گی۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /دفاع وطن