مسلم لیگ ن پنجاب کی 141 میں سے 100سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی: سروے رپورٹ

مسلم لیگ ن پنجاب کی 141 میں سے 100سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی: سروے رپورٹ
مسلم لیگ ن پنجاب کی 141 میں سے 100سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے گی: سروے رپورٹ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت کے حامل ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کے تازہ ترین سروے کے مطابق مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں پنجاب کی 141 نشستوں میں سے ایک سو سے زائد نشستیں حاصل کرے گی جبکہ تحریک انصاف 2013 کے انتخابات کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 2013ء کے مقابلے میں کم نشستیں لے گی لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) اپنی حکومت بنائے گی۔ جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف 15 کے لگ بھگ نشستیں حاصل کرے گی جبکہ جنوبی پنجاب سے 10,12 آزاد ارکان کے جیتنے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب سے 15,14 نشستیں حاصل کر لے گی جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں واش آئوٹ ہوجائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -