صدر ممنون حسین کا وہ اختیار جو انہوں نے اپنے ہی ہاتھوں ختم کر دیا، دلچسپ تفصیلات جانئے

صدر ممنون حسین کا وہ اختیار جو انہوں نے اپنے ہی ہاتھوں ختم کر دیا، دلچسپ ...
صدر ممنون حسین کا وہ اختیار جو انہوں نے اپنے ہی ہاتھوں ختم کر دیا، دلچسپ تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوںکے خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے بعد اب ان علاقوں کی قانون سازی کا اختیار صدرمملکت کے پاس نہیں رہا۔
انضمام سے قبل آئین پاکستان کی شق 247صدرمملکت کو یہ اختیاردیتی تھی کہ وہ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں کی قانون سازی کرسکیں۔وہاں مروجہ ایف سی آر کا قانون بھی اسی شق کے تحت تھا۔
آئین میں ہونے والی 31ویں ترمیم کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نے ایک عبوری ریگولیشن جاری کیا ہے جس کے تحت آئین کی شق 247 حذف ہو گئی ہے۔
اس شق کے حذف ہونے کے بعد اب فاٹا کی قانون سازی بھی پاکستان کی پارلیمان کے ذریعے ہوا کرے گی۔جہاں فاٹا میں بندوبستی نظام کی کمی ہے وہاں ایسے اقدامات سے ترقی آنے کے امکانات مزید روشن ہوچکے ہیں۔