میری اور عامر خان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان ملا ،فاروق ستار

میری اور عامر خان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان ملا ،فاروق ستار
میری اور عامر خان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان ملا ،فاروق ستار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میری اورعامر خان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان دیا، اگر ہم اس بات میں الجھے رہے تو منشور پر عمل کب کریں گے؟

میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ نے ہیٹ ویو کیمپس لگائے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے میں نے اپنے ساتھیوں سے بھی کہا کہ وہ کیمپس میں جائیں ،لوگوں کی دادرسی کریں،اسپتالوں کی حالت زار جتنی بہتر ہوگی اتنی ہی مریضوں کی اچھی دیکھ بھال ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے فسادات کا خطرہ ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے لیکن نکاسی آب کے ادارے اورحکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہمیں چاہیے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبہ بندی کریں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے میری اور عامر خان کی درخواست پر ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان دیا، جب داخلی انتشار ہوگا تو قومی وحدت کہاں ہوگی؟ اگر ہم اس بات میںالجھے رہے تو منشور پر عمل کب کریں گے؟

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -