ہم حلقہ بندیوں کو نہیں مانتے،عدالتی فیصلے تک الیکشن نہ کروائے جائیں،فیصل سبزواری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،ملک بھرسے مردم شماری پراعتراضات آرہے ہیں،عدالتی فیصلے تک الیکشن نہ کروائے جائیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق متحدہ کے رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،ملک بھرسے مردم شماری پراعتراضات آرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سفارشات کوبھی رد کردیا گیا،کمیٹی نے بھی مردم شماری پرتحفظات کا اظہار کیا تھا،فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ کراچی کی آبادی کسی صورت ڈھائی کروڑ سے کم نہیں،ہم حلقہ بندیوں کو نہیں مانتے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی میں یونین کونسل بڑی توصوبائی اسمبلی کاحلقہ چھوٹاکردیاگیا،مردم شماری کوشفاف بنائے بغیرالیکشن شفاف نہیں ہوسکتے،شیڈول جاری کرنے سے پہلے مرسم شماری کا ازسرنو جائزہ لیا جائے،عدالتی فیصلے تک الیکشن نہ کروائے جائیں،انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے۔