قومی احتساب بیورو کی ثنااللہ زہری،وسیم اختر اور سہیل انور سیال کے خلاف انکوائری کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری ، مئیر کراچی وسیم اختر اور وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف انکوائر ی کی منطوری دے دی۔نیب ملزمان کے خلاف شکایا ت کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کرے گا۔
قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری کے خلاف آمد ن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام کی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ میئر کراچی وسیم اختر پر سرکاری فنڈز میں 10ارب روپے کرپشن کا الزام ہے ۔نیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف بھی شکایات کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے ان پر آمد ن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔چیئرمین نیب نے تینوں ملزمان کے خلاف انکوائر ی کی منطوری دے دی ہے ،تاہم نیب ملزمان کے خلاف شکایا ت کی جانچ پڑتال اور الزامات کی تحقیقات کرے گا۔