پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام افطار ڈنر

پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام افطار ڈنر
پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت کے زیر اہتمام افطار ڈنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت ( محمد عرفان شفیق )  پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز ان کویت نے اپنے  ممبران کے اعزاز میں سالانہ افطار کا اہتمام کیا، جس   میں سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید  نے بھی شرکت کی۔  


محمد طاہر بشیر ، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز اِن کویت،  نے کہا کہ پی بی ایف پی کے کویت میں موجود پاکستانی بینکرز کی نمائندہ تنظیم ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے لئے پاکستان میں انویسٹمنٹ کے مواقع تلاش کرکے پاکستانی اور لوکل کمیونٹی کو پاکستان میں انوسٹ کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم پاکستانیوں کے لئے ٹریننگ ورکشاپس  اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتی ہے جو پاکستانی یوتھ کو کیرئیرڈویلپمینٹ میں مددگارثابت ہوتی ہے۔


سفیر پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اور سفارتخانہ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہے۔


آخر میں محمد طاہر بشیر ، صدر پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز اِن کویت،  نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کی جانب سے سینیئر ممبران کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ تقریب کا اختتام افطار ڈنر پر ہوا۔
 
 
 
 

مزید :

عرب دنیا -