پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات نے 20واں یوم تکبیر منایا ، امارات بھر سے لیگی کارکنوں کی بھرپور شرکت

پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات نے 20واں یوم تکبیر منایا ، امارات بھر سے لیگی ...
پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات نے 20واں یوم تکبیر منایا ، امارات بھر سے لیگی کارکنوں کی بھرپور شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے 20واں یوم تکبیر دبئی میں منایا جس میں امارات بھر سے پی ایم ایل این کے لیڈران وعہدیداران نے شرکت کی ۔ 20واں یوم تکبیر اور افطار ڈنر کا مشترکہ اہتمام پی ایم ایل این امارات کے صدر چودھری محمد الطاف نے کیا تھا جس میں غلام مصطفی خلل ، خواجہ عبدالوحید پال ، کیپٹن عاصم ملک ، چودھری عبدالغفار ، ملک دوست محمد اعوان ، چودھری ظفر اقبال ، راجہ ابو بکر آفندی ، سلمان کان ، چودھری خالد بشیر ، جان قادر، شہزاد ڈوگر ، شہزاد بٹ ، ملک شہزاد یونس ، ڈاکٹر محبوب احمد ، انیس الرحمن چودھری ، سید وقار گردیزی، عام سہیل گھمن ، عارف عامر منہاس ، رانا محمد یوسف ، راجہ خالد ، راجہ ابو بکر ، چودھری نبیل ظفر ، عرفان سبحانی اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔

افطاری کے بعد 28مئی 1998کو کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں کے بارے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 20سال پہلے ہمارے قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنا دیا۔ آج پاکستان دنیا کا ساتواں اور مسلم ورلڈ کا پہلا ایٹمی ملک ہے جو ہمارے لئے بڑے ہی اعزاز کی بات ہے۔ ایٹمی دھماکے کرنے سے قبل بھارت روزانہ پاکستان کو دھمکیاں دیتا تھا لیکن 28مئی 1998 کے بعد بھارت کی دھمکیاں ختم ہوگئیں جبکہ پاکستان بھی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر برابری کی سطح پر بات کرنے لگا ۔

یقینا اس بات کا سارا کریڈٹ اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے بیرونی دباﺅ کو نظر انداز کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا۔ اس عمل پر محمد نواز شریف کو جس قدر بھی شاباش دی جائے وہ کم ہے۔ محمد نواز شریف پہلے بھی مضبوط پاکستانی تھے آج بھی پاکستان کی عظمت کا الم بلند کئے ہوئے ہیں ۔

28مئی کے دھماکوں کے بعد ملک کا دفاع بے حد مضبوط ہوا جو آج بھی ہے جبکہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا یہ اعزاز اللہ کی طرف سے مسلم لیگ ن کے

حصہ میں آیا جس پر ہم سب اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کے لیڈران کو جس طرح عدالتوں میں بار بار طلب کیا جا رہا ہے ئی ابصاف نہیں ہے ۔ عام انتخابات آنے والے ہین انشاءاللہ عوام کا فیصلہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے حق میں آئے گا اور مسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت کے ساتھ جیتے گی ۔

تقریب کے میزبان چودھری محمد الطاف نے افظار ڈنر اور یوم تکبیر کی مشترکہ تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر کی گئی ۔

مزید :

عرب دنیا -