پشاور:چڑیا گھر میں تیندوے کے 3 بچے مر گئے ،ایک باقی

پشاور:چڑیا گھر میں تیندوے کے 3 بچے مر گئے ،ایک باقی
پشاور:چڑیا گھر میں تیندوے کے 3 بچے مر گئے ،ایک باقی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت کے چڑیا گھر میں تیندے کے 3 بچے مر گئے ،انتظامیہ بچوں کے مرنے کی وجوہات معلوم کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے چڑیا گھر میں ایک ماہ قبل تیندوا کے ہاں چاربچوںکی پیدائش ہوئی تھی جن میں سے 3 بچے مرگئے جبکہ ایک باقی بچا ہے،انتظامیہ کا کہناہے کہ تیندوے کے بچوں کے پاس ڈاکٹر کا جانا ممکن نہیں ،بظاہر ان کی حالت ٹھیک تھی،انتظامیہ کا کہناہے کہ ڈاکٹر تیندے کے بچوں کے مرنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -