کراچی میں سال کا گرم ترین دن، پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا

کراچی میں سال کا گرم ترین دن، پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا
کراچی میں سال کا گرم ترین دن، پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہے اور شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی سورج کے خطرناک تیوروں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا۔اس کے علاوہ کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہے اور پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7فیصد ہے۔اس کے علاوہ اندرون سندھ دادو میں 46، سکھر میں 45 جب کہ حیدرآباد اور نواب شاہ میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ پڈعیدن اور پسنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ تربت میں پارہ 45 تک جا پہنچا۔

فیصل آباد، خانپور اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت41، ملتان 42، لاہور میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسلام ا?باد اور پشاور میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کراچی میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی تھی، گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز ملک کا گرم ترین شہر موہن جوڈرو تھا، جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم جمعے سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہفتہ اور اتوار کو موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -