اسلام آبادہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیاجبکہ عدالت نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائردرخواستیں مستردکر دی جبکہ 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں ۔کالعدم قراردی گئی حلقہ بندیوں میں خاران،گھوٹکی،قصور اورشیخوپورہ شامل ہیں جبکہ صوابی،جیکب آباد،گوجرانوالہ اورعمرکوٹ کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں عدالت نے مستردکر دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہری پور،سیالکوٹ،بہاولپور،رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ 31مزید درخواستواں کی سماعت کل ہو گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -