منہاج القرآن یونیورسٹی کی طالبات اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟جان کر آپ کو بھی یونیورسٹی انتظامیہ پر شدید غصہ آجائے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے 223 طالبات سے ہاسٹل خالی کرا لیاجس کے بعد طالبات اپنا سامان اٹھا کر گھروں کو روانہ ہوگئیں۔
منہاج القرآن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پربیت الزہرا ہوسٹل میں مقیم 223 طالبات سے ہاسٹل خالی کرالیا،پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی کے مطابق ہاسٹل خالی کرانے کی انتظامیہ کی وارننگ کا طالبات نے مذاق اڑایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہاں رہنا ہی نہیں چاہتیں، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل خالی کرا لیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے والدین کی ہاسٹل خالی نہ کرانے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات کی ڈگریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں جس کے باعث ان کے والدین کو اپنی بچیوںکے مستقبل سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ہیں ۔