پاکستانی ٹیم کے بعد نجم سیٹھی نے بھی پاکستانیوں کے دل ”فتح“ کر لئے، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وہ کام کر دیا کہ ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا

پاکستانی ٹیم کے بعد نجم سیٹھی نے بھی پاکستانیوں کے دل ”فتح“ کر لئے، برطانوی ...
پاکستانی ٹیم کے بعد نجم سیٹھی نے بھی پاکستانیوں کے دل ”فتح“ کر لئے، برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وہ کام کر دیا کہ ہر پاکستانی انہیں داد دینے پر مجبور ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جس کیلئے ہم نے دعائیں کیں وہ پاکستان کا میچ دیکھ رہا ہے اور۔۔۔“ معروف ترین بھارتی اداکار کی لارڈز گراﺅنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو بھارتی آگ بگولہ ہو گئے، یہ کون ہے اور کس حلیے میں تھا؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی 
نجم سیٹھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دیکھنے کیلئے انگلینڈ میں ہیں جنہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ”میں نے تھریسامے کو بتایا کہ پاکستان انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا انتظار کر رہی ہے اور یہ کہ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔“
70 سالہ نجم سیٹھی نے کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کیلئے پاکستان محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا ”میں نے برطانوی وزیراعظم کو یاددہانی کروائی کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیتے ہوئے بے مثال کام کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں حالات بہت بہتر ہے اور ہم غیر ملکی ٹیموں کو بلا رہے ہیں کیونکہ ہم نے پاکستان کو محفوظ بنا دیا ہے۔“