الیکشن 2018،تحریک انصاف نے اب تک کا بڑا یو ٹرن لے لیا ،کیا کیا ؟جان کر تحریک انصا ف کے کارکنوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

الیکشن 2018،تحریک انصاف نے اب تک کا بڑا یو ٹرن لے لیا ،کیا کیا ؟جان کر تحریک ...
الیکشن 2018،تحریک انصاف نے اب تک کا بڑا یو ٹرن لے لیا ،کیا کیا ؟جان کر تحریک انصا ف کے کارکنوں کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018سے قبل ہی بڑا یو ٹرن لے لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے ناصر خان کھوسہ کا نام بطور نگران وزیر اعلیٰ تجویز کیا تھا جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہو گیا تھا اور انہیں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا تھا لیکن اب تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ۔اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے کچھ دیر میں نیا نام تجویز کر یں گے .

 بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جب کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہےکہ مشاورت کے بعد اب نیا نام دیا جائے گا۔

۔ادھر نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ناصر خان کھوسہ عزت دار انسان ہیں اور ان کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں اس لیے ان کا نام تجویز کیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کے نام پر تنقید سامنے آئی تو ان کا نام واپس لے لیا گیا ۔دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی جانب سے ناصر خان کھوسہ کا نام تجویز کیا گیا تھا تو مجھے بے حد حیرانی ہو ئی تھی کیونکہ وہ ماضی میں نواز شریف کے قریب رہ چکے ہیں ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -