”منظور آفریدی نے 50 کروڑ روپے خرچ کئے اور۔۔۔“ عمران خان کو ایسی کیا شکایت ملی کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام مسترد کر دیا گیا؟ سینئر صحافی عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

”منظور آفریدی نے 50 کروڑ روپے خرچ کئے اور۔۔۔“ عمران خان کو ایسی کیا شکایت ملی ...
”منظور آفریدی نے 50 کروڑ روپے خرچ کئے اور۔۔۔“ عمران خان کو ایسی کیا شکایت ملی کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام مسترد کر دیا گیا؟ سینئر صحافی عارف نظامی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معر وف سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اطلاع ملی کہ نگران وزیراعلیٰ کے معاملے میں منظور آفریدی کا 50 کروڑ روپے کا سودا ہوا ہے جس کے بعد ان کا نام مسترد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جس کیلئے ہم نے دعائیں کیں وہ پاکستان کا میچ دیکھ رہا ہے اور۔۔۔“ معروف ترین بھارتی اداکار کی لارڈز گراﺅنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو بھارتی آگ بگولہ ہو گئے، یہ کون ہے اور کس حلیے میں تھا؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں عارف نظامی سے سوال پوچھا گیا کہ پہلے منظور آفریدی کا نام آیا اور پھر عمران خان نے مسترد کر دیا اور نیا نام ڈھونڈا جا را ہے لیکن خیبرپختونخواہ حکومت کہتی ہے کہ ابھی نام فائنل ہی نہیں ہوا تو یہ کیا مسئلہ ہے۔

عارف نظامی نے جواب دیا کہ ”نام فائنل ہوا تھا اور اعلان بھی ہو گیا تھا لیکن دراصل عمران خان کو شکایت پہنچی ہے کہ بہت مال چلا ہے کیونکہ آفریدی فاٹا کے علاقے باڑہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اتنے امیر ہیں کہ میں اور آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔

ان کے بھائی سیاست اور سینیٹ میں رہے ہیں جبکہ ان کے والد بھی سیاست میں رہے ہیں۔ فاٹا کے دیگر معاملات سے بھی ان کا قریبی تعلق ہے کیونکہ یہ بزنس مین ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ عمران خان کو شکایت گئی کہ ان کا 50 کروڑر وپے کا سودا ہوا ہے جس کے بعد ان کا نام مسترد کیا گیا۔“

عارف نظامی سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر منظورآفریدی نے واقعی 50 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں تو پھر یہ رقم لی کس نے ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ رقم کس نے لی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -لاہور -