” یہ میری بیوی نہیں بلکہ۔۔۔“اداکارہ میرا کی شادی کی خبر سامنے آئی تو معروف صحافی میدان میں آگیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

” یہ میری بیوی نہیں بلکہ۔۔۔“اداکارہ میرا کی شادی کی خبر سامنے آئی تو معروف ...
” یہ میری بیوی نہیں بلکہ۔۔۔“اداکارہ میرا کی شادی کی خبر سامنے آئی تو معروف صحافی میدان میں آگیا، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دو روز قبل فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے کر نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کے پورے خاندان کو بڑا جھٹکا دے دیا تھا جس کے بعد نہ صرف میرا بلکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کے فون نمبر بھی بند ہو گئے تھے ۔اب اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے ایک مقامی اخبار ”92نیوز“نے ایسی غلطی کردی کہ جان کر آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ کر پائیں گے ۔اخبار میں فیملی کورٹ کے فیصلے سے متعلق خبر شائع ہوئی اور اس کے ساتھ تصویر بھی لگائی گئی لیکن میرا کے ساتھ ان کے شوہر عتیق الرحمان کی تصویر لگانے کے بجائے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے سپورٹس صحافی عتیق الرحمان کی تصویر لگا دی گئی۔میرا کے ساتھ اپنی تصویر دیکھ کر عتیق الرحمان دنگ رہ گئے اورانہوں نے فوری مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرا عتیق کی بیوی ہے ،میری نہیں ،اس اخبار نے میر ی تصویر کیو لگا دی ،عتیق الرحمان نام کے دنیا میں بہت لوگ ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -