محمد حفیظ کاباﺅلنگ ایکشن تو کلیئر ہو چکا ہے مگر کیا انہیں سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں موقع ملے گا؟ مداحوں کیلئے وہ خبر آ گئی جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے

محمد حفیظ کاباﺅلنگ ایکشن تو کلیئر ہو چکا ہے مگر کیا انہیں سکاٹ لینڈ کیخلاف ...
محمد حفیظ کاباﺅلنگ ایکشن تو کلیئر ہو چکا ہے مگر کیا انہیں سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں موقع ملے گا؟ مداحوں کیلئے وہ خبر آ گئی جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن تو کلیئر ہو چکا ہے مگر ٹیم میں ان کی شمولیت کے امکانات انتہائی معدوم ہیں کیونکہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جس کیلئے ہم نے دعائیں کیں وہ پاکستان کا میچ دیکھ رہا ہے اور۔۔۔“ معروف ترین بھارتی اداکار کی لارڈز گراﺅنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو بھارتی آگ بگولہ ہو گئے، یہ کون ہے اور کس حلیے میں تھا؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی 

پاکستانی ٹیم لیڈز ٹیسٹ کھیل کر مانچسٹر سے سکاٹ لینڈ پہنچے گی جہاں سکاٹ لینڈ کیخلاف دو ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 12 جون کو ہو گا جبکہ دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹی 20سکواڈ میں شمولیت کا امکان تو نہیں ہے البتہ سلیکٹرز محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں ورلڈ کپ کے پلان کا حصہ بنایا جائے۔

لیڈز ٹیسٹ کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، سمیع اسلم اور راحت علی وطن واپس چلے جائیں گے جبکہ محمد عباس لیسٹر شائر کیلئے بقیہ میچ کھیلیں گے جبکہ سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچوں کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان پیر کے روز کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -