انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی بابر اعظم کی جگہ کون سا کھلاڑی شامل کیا جائے گا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ پاکستانی ابھی سے ہی میچ کا انتظار شروع کر دیں گے

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی بابر اعظم کی جگہ کون سا کھلاڑی شامل کیا ...
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں زخمی بابر اعظم کی جگہ کون سا کھلاڑی شامل کیا جائے گا؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ پاکستانی ابھی سے ہی میچ کا انتظار شروع کر دیں گے

  

لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں زخمی بابراعظم کی جگہ فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کے قوی امکانات ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے ٹیسٹ یکم جون سے شروع ہو گا جبکہ دو میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان نے 0-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جس کیلئے ہم نے دعائیں کیں وہ پاکستان کا میچ دیکھ رہا ہے اور۔۔۔“ معروف ترین بھارتی اداکار کی لارڈز گراﺅنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہوئے تصویر سامنے آئی تو بھارتی آگ بگولہ ہو گئے، یہ کون ہے اور کس حلیے میں تھا؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی 

لارڈز ٹیسٹ کے دوران بابراعظم کی کلائی پر گیند لگا تھا جس کے باعث ان کی کلائی میں فریکچر آ گیا۔ بابراعظم وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کے معاملے میں سلیکشن کمیٹی پر واضح کیا ہے کہ انہیں متبادل کھلاڑی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری بنانے والے فخر زمان نے 37 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 41.91 کی اوسط سے 2389 رنز بنائے ہیں جن میں 6 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہیں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے چوتھے اوپنر کی حیثیت سے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

مزید :

کھیل -