طیارے میں بم کی افواہ، مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں،کئی افراد زخمی 

طیارے میں بم کی افواہ، مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں،کئی افراد زخمی 
طیارے میں بم کی افواہ، مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں،کئی افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (اے این این)انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی، بدحواس مسافروں نے طیارے سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی کالیمانتان کے ایئر پورٹ پر طیارہ 189مسافروں کو لے کر جکارتا اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا ۔اس دوران ایک شخص نے ائر ہوسٹس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی ۔ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔