مسافر ہوائی جہاز سے گر کر ہلاک ہوگیا کیونکہ جہاز کے عملے نے۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

مسافر ہوائی جہاز سے گر کر ہلاک ہوگیا کیونکہ جہاز کے عملے نے۔۔۔ انتہائی ...
مسافر ہوائی جہاز سے گر کر ہلاک ہوگیا کیونکہ جہاز کے عملے نے۔۔۔ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک برطانوی شخص ہوائی جہاز سے گر کر جاں بحق ہو گیا جس کے جہاز سے گرنے کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر ہر کوئی افسردہ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 30سالہ شخص کا نام اینڈریو پاﺅل ویسٹ لیک تھاجو ٹکٹ گم ہوجانے کی وجہ سے گزشتہ تین دن سے ترکی کے جنوب مغربی علاقے میں واقع دلامن (Dalaman)ایئرپورٹ پر پھنسا ہوا تھا۔وہ رات 3بجے برطانیہ جانے والی ایک پرواز پر سوار ہو گیا تاہم پرواز کے عملے نے اسے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے نیچے اتارنے کی کوشش شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق عملے کی اسی کوشش میں اینڈریو رن وے پر کھڑے جہاز کے دروازے سے نیچے گرگیا اور شدید چوٹیں آنے کے باعث بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر قریب واقع ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ اگلی صبح اسی بے ہوشی میں موت کے منہ میں چلا گیا۔بتایا گیا ہے کہ 15فٹ کی بلندی سے گرنے کے باعث اینڈریو کی کئی پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید چوٹیں آئی تھیں۔ ترک پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ برطانوی دفترخارجہ کے ترجمان کا اس افسوسناک واقعے پر کہنا ہے کہ ”ہم ترکی میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور ترکی کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -