اس آدمی نے صرف 8 ہفتے میں اپنی باڈی ایسی بنا لی، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ بھی باآسانی یہ کام کرسکتے ہیں

اس آدمی نے صرف 8 ہفتے میں اپنی باڈی ایسی بنا لی، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ بھی ...
اس آدمی نے صرف 8 ہفتے میں اپنی باڈی ایسی بنا لی، مگر کیسے؟ طریقہ جان کر آپ بھی باآسانی یہ کام کرسکتے ہیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرکے کسی فلمی ہیرو جیسے’سکس پیک‘ بنانا ہر مرد کا خواب تو ہو سکتا ہے لیکن اس کی تعبیر پانا کوئی اتنا آسان کام نہیں۔تاہم برطانیہ میں ایک شخص نے محض8ہفتے میں اپنی بڑھی توند کم کرکے ایسی باڈی بنا لی ہے کہ دیکھ کر ہر کوئی اس پر رشک کرنے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق اس37سالہ شخص کا نام جان لپسے ہے جس نے نہ تو کوئی پرسنل ٹرینر رکھا اور نہ ہی کسی مروجہ ڈائٹ پلان پر عمل کیا۔ پھر بھی صرف 2ماہ میں نہ صرف اپنے وزن میں 10کلوگرام کمی کر لی بلکہ سکس پیک باڈی بھی بنا لی۔ جان نے بتایا ہے کہ اس نے جم میں کسرت اور غذا کے اپنے پلان ترتیب دیئے۔ وہ ہفتے میں 4بار جم سیشن کرتا اور ایسی خوراک لیتا رہا جو اعلیٰ کوالٹی پروٹین کی حامل تھی۔ اس نے اپنی خوراک میں سبزیاں زیادہ شامل کیں تاہم کوئی بھی ایسی چیزنہیں تھی جو کھانی ممنوع ہو۔

جان کا کہنا تھا کہ ”میں اس دوران تلی ہوئی چیزیں بھی کھاتا رہا لیکن ایک حد میں رہ کر، کیونکہ میں جانتا تھا کہ یہ چیزیں باڈی بنانے میں میری کوئی مدد نہیں کریں گی بلکہ الٹا رکاوٹ ڈالیں گی۔ جم میں میں نے پہلے دن سے کڑی ورزش شروع نہیں کی بلکہ آہستہ آہستہ اس کی شدت بڑھاتا گیا۔ اسی طرح خوراک میں بھی میں نے اچانک کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ آہستہ مضر چیزیں کم اور فائدہ مند چیزوں کا استعمال زیادہ کرتا گیا۔اس طرح میرا پہلا ہفتہ بہت آسان رہا تاہم دوسرے ہفتے سے خوراک اور ورزش دونوں سخت تر ہوتی چلی گئی۔ آج میں خود پر فخر کر سکتا ہوں کہ میں نے سکس پیک بنا لیے ہیں ۔ اس وقت مجھے ایک ہی پچھتاوا ہے کہ میں نے یہ کام بہت پہلے کیوں نہ کر لیا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -تعلیم و صحت -