’یہ حشر ہوتاہے جب کوئی۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے اپنے مرتے ہوئے بوائے فرینڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگادی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی کہ کوئی لڑکی سوچ بھی نہیں سکتی

’یہ حشر ہوتاہے جب کوئی۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے اپنے مرتے ہوئے بوائے فرینڈ کی ...
’یہ حشر ہوتاہے جب کوئی۔۔۔‘ پاکستانی لڑکی نے اپنے مرتے ہوئے بوائے فرینڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لگادی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی کہ کوئی لڑکی سوچ بھی نہیں سکتی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد لڑکی کواپنے بوائے فرینڈ کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اس مرتے ہوئے لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی اور ساتھ ہی ایسی بات لکھ دی تھی کہ کوئی لڑکی اس کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ میل آن لائن کے مطابق 20سالہ فاطمہ خان نامی اس لڑکی نے ’سنیپ چیٹ‘ پر جو ویڈیو پوسٹ کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا دوسرے لڑکے پر خنجر سے حملہ آور ہوتا ہے، وہ کئی بار اس لڑکے کے سینے میں خنجر گھونپتا ہے جس سے وہ زمین پر گر جاتا ہے اور تڑپ تڑپ کر جان دے دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان 18سالہ خالد صفی تھا جو فاطمہ خان کا بوائے فرینڈ تھا اور دوسرا لڑکا 19سالہ رضا خان تھا جسے فاطمہ نے خالد کو قتل کرنے پر اکسایا تھا۔فاطمہ نے اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ”جب کوئی مجھے دھوکا دیتا ہے تو اس کا یہ حشر ہوتا ہے۔“

یہ واقعہ لندن کے علاقے نارتھ ایکٹن میں واقع کوسٹا کافی کیفے میں شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا جہاں فاطمہ اور رضا نے منصوبہ بندی کے تحت خالد کو بلایا تھا۔ پولیس کے مطابق رضا خان بھی فاطمہ خان کے ساتھ دوستی کا خواہاں تھا جس کی وجہ سے وہ اس کی باتوں میں آ گیا اور خالد کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے فاطمہ خان کو گرفتار کرکے اولڈ بیلے کورٹ میں پیش کر دیا ہے جبکہ رضا خان تاحال فرار ہے اور پولیس نے اس کی اطلاع دینے پر 5ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 7لاکھ 68ہزار روپے) انعام کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -