ورلڈ کپ2019،میگا یونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی

ورلڈ کپ2019،میگا یونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی
ورلڈ کپ2019،میگا یونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کیلیے الٹی گنتی شروع ہو گئی اور میگا ایونٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے گھر30 جون 2019 کو یونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں وول اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں آمنے سامنے آئیں گی۔ ورلڈ کپ 2019 کا فارمیٹ وہی رکھا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ 1992 کھیلا گیا، راونڈ رابن طرز پر کھیلے گئے تاریخی یونٹ میں پاکستان ٹیم نے عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والا ورلڈ کپ یونٹ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہ ہر شریک ٹیم کو پرجوش شائقین کے ذریعے ہوم گراو¿نڈ جیسا ماحول فراہم کرتا ہے۔

مزید :

کھیل -