’مجھ پر اتنا بدترین جنسی تشدد کیا گیا کہ میری چھاتی غائب ہوگئی، ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی وجہ۔۔۔‘

’مجھ پر اتنا بدترین جنسی تشدد کیا گیا کہ میری چھاتی غائب ہوگئی، ڈاکٹر نے ...
’مجھ پر اتنا بدترین جنسی تشدد کیا گیا کہ میری چھاتی غائب ہوگئی، ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی وجہ۔۔۔‘

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شا م میں صدر بشارالاسد کی افواج پر زیرحراست خواتین پر بہیمانہ جنسی و جسمانی تشدد کے پے درپے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ اب ایک جیل سے رہا ہونے والی خاتون نے بھی حکومتی فوج کے ہاتھوں ہونے والے ظلم کی ایسی داستان دنیا کو سنا دی ہے کہ انسان کی روح کانپ اٹھے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق بدریانور نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ”بشارالاسد کی فوج کی قید میں جانے سے پہلے میری چھاتی بھی عام خواتین کی طرح تھی جو اب بالکل ختم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ سینے پر بہت زیادہ تشدد ہونے کی وجہ سے چھاتی کی بافتیں تباہ ہو گئی ہیں، جو شاید اب کبھی ٹھیک نہیں ہوں گی اور میرے چھاتی کے ابھار واپس نہیں آئیں گے۔“

نور نے مزید بتایا کہ ”جیل میں بدترین جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد بھی روز کا معمول تھا۔ ملٹری انٹیلی جنس آفیسر ہم میں سے کسی ایک خاتون کو الگ کر کے ایک چھوٹے کمرے میں لے جاتے اور وہاں دو یا اس سے زائد آفیسر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے۔ اس کمرے میں ایک بیڈ موجود تھا اور بیڈ کے ساتھ ہی دیوار پر صدر بشارالاسد اور اس کے بھائی مہر (Maher)کی تصویریں لٹک رہی تھیں۔بیڈ کی ایک طرف چھوٹی سی میز تھی جس پر مختلف قسم کی شراب کی بوتلیں رکھی ہوتی تھیں جو وہ فوجی افسر پیتے تھے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -