امریکی فوج نے ایک ہی حملے میں 100 سے زائد روسی مار ڈالے، بڑی جنگ کا خطرہ انتہائی شدید ہوگیا کیونکہ۔۔۔

امریکی فوج نے ایک ہی حملے میں 100 سے زائد روسی مار ڈالے، بڑی جنگ کا خطرہ ...
امریکی فوج نے ایک ہی حملے میں 100 سے زائد روسی مار ڈالے، بڑی جنگ کا خطرہ انتہائی شدید ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں امریکی فوج نے ایک ہی حملے میں 100سے زائد روسی مار ڈالے ہیں جس سے خطے کے خوفناک جنگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ انتہائی شدید ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ politico.comکی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے اس حملے کی تفصیلات تاحال خفیہ رکھی جا رہی ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے فنڈ ریزنگ کے لیے منعقد ایک تقریب میں اس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ مین ہیٹن میں ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”میں ایف 18طیاروں کے امریکی پائلٹوں کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ انہوں نے صرف 10منٹ کا ایک حملہ کیا اور اس میں 100سے 300روسی مارڈالے۔ یہ کارکردگی واقعی بہت حیران کن ہے۔“

نیویارک ٹائمز نے امریکی اور روسی فوج کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی فوج اور بشارالاسد کی حامی فوج(روسی فوج)کے درمیان یہ تصادم 4گھنٹے پر محیط تھا۔ اس دوران شامی صدر کی حمایتی فوج کے 200سے 300لوگ مارے گئے۔تاہم امریکی فوج روس کے ساتھ تعلقات مزید بگڑنے اور بڑی جنگ چھڑ جانے کے خطرے کے پیش نظر اس تصادم کی تفصیلات منظرعام پر نہیں لا رہی۔

مزید :

بین الاقوامی -