بھارت میں انتہائی خطرناک لا علاج وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگا، درجنوں ہلاکتیں، پاکستانیوں کے لئے بھی بڑا خطرہ کیونکہ۔۔۔
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک انتہائی خطرناک لاعلاج وائرس جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے جس میں اب تک 12لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس وائرس کا نام نیپاہ (Nipah)ہے جس کا پھیلاﺅ بھارتی ریاست کیرالہ سے شروع ہوا ہے اور سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی اس ریاست میں ہوئی ہیں۔ وہاں اب تک اس وائرس سے 40افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جب کسی شخص کو یہ وائرس لاحق ہوتا ہے تو اس میں ’فلو‘جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور پھر اس شخص کو انسیفالیٹس (Encephalitis) نامی بیماری لاحق ہو جاتی ہے جس میں انسان کے دماغ میں سوجن آنے لگتی ہے۔یہ بیماری اس قدر خطرناک ہے کہ اس میں 70سے 80فیصد تک بچنے کا کوئی امکان نہیں ہوتا۔سکائی نیوز کے مطابق نیپاہ نامی اس وائرس کو ختم کرنے کی کوئی ویکسین تاحال دنیا میں موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ یہ وائر س عالمی وباءکی شکل اختیار کر سکتا ہے۔