پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کا نام واپس لینا اعلی درجے کی جہالت ہے:سعد رفیق

پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کا نام واپس لینا اعلی درجے کی جہالت ...
پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کا نام واپس لینا اعلی درجے کی جہالت ہے:سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں خود ہی وزرا اعلٰی کے نام دینا اور پھر واپس لے لینا اعلی درجے کی جہالت ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے لئے نامزد نگران وزیراعلی کا نام واپس لئے جانے پر سعد رفیق کا  رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنا دیا نام واپس لیکر پنجاب میں اتفاق ِ راے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے،تحریک انصاف کی سیاست سنجیدگی گہرائی اور تدبر سے عاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پا کستان میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الریشد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پارٹی نے   پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل کرکے اب واپس لے لیا گیا ہے اور نئے نام کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں، چند گھنٹوں کے بعد نیا نام وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ناصر کھوسہ کا نام سامنے آنے کے بعد ایک تاثر بنا کہ یہ (ن) لیگ کے آدمی تھے اور نوازشریف نے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس پر پارٹی میں بات ہوئی لہٰذا پارٹی نے جو پہلے فیصلہ کیا تھا ان ناموں کو واپس لے لیا ہے، اب جو نام آئے گا وہ چند گھنٹوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کھوسہ صاحب کا نام دیا تھا، ہمیں لگ رہا ہے کہ ناصر کھوسہ متنازع ہورہے ہیں۔