”ناصر کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا اور ۔۔۔“پی ٹی آئی کے یو ٹرن کے بعد شہبازشریف نے بڑا اعلان کر دیا

”ناصر کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا اور ۔۔۔“پی ٹی آئی کے یو ٹرن کے بعد ...
”ناصر کھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے دیا تھا اور ۔۔۔“پی ٹی آئی کے یو ٹرن کے بعد شہبازشریف نے بڑا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس لے لیاہے اور نیا نام دینے کا اعلان کیاہے جس پر شہبازشریف کی جانب سے رد عمل جاری کرتے ہوئے گیاہے کہ نئے نام پر مشاورت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ، آئینی پوزیشن دیکھیں گے اور آئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب  شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے نام کو قبول کیا تھا اور اپوزیشن سے اتفاق کے بعد ہی نام کو عوام کے سامنے رکھا تھا ۔ نئے نام پر مشاور ت کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے شہبازشریف کا کہناتھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا آئنی پوزیشن دیکھیں گے اور آئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے ۔ اس موقع رپورٹر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بتایا کہ آئین میں متفقہ طور پر وزیراعلیٰ کانام دینے کے بعد اسے واپس لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -