قوم اور فوج کی قربانیوں سے امن کے راستے پر گامزن ہیں:آرمی چیف

قوم اور فوج کی قربانیوں سے امن کے راستے پر گامزن ہیں:آرمی چیف
قوم اور فوج کی قربانیوں سے امن کے راستے پر گامزن ہیں:آرمی چیف

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کی بدولت امن کی راہ پر گامزن ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر آرمی افسران سے خطاب میں کیا ۔

آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ابھی مزید منرلیں طے کرنا ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کے باعث ملک امن کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ۔پاک فوج کے افسران اور جوان آپریشنز میں بھر پور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان ، سیف سٹی اور پاک افغان بارڈرپر باڑ بارے بریفنگ دی گئی ، آرمی چیف نے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید :

قومی -