’مجھ سے مرد ہر وقت یہ شرمناک فرمائش کرتے ہیں کہ۔۔۔‘ 4فٹ کی ماڈل نے ایسا انکشاف کردیا کہ مردوں کو بھی شرم آجائے

’مجھ سے مرد ہر وقت یہ شرمناک فرمائش کرتے ہیں کہ۔۔۔‘ 4فٹ کی ماڈل نے ایسا ...
’مجھ سے مرد ہر وقت یہ شرمناک فرمائش کرتے ہیں کہ۔۔۔‘ 4فٹ کی ماڈل نے ایسا انکشاف کردیا کہ مردوں کو بھی شرم آجائے

  

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی ماڈل فاطمہ ٹمبو کا قد صرف چار فٹ ہے جس کے باعث انہیں ماڈلنگ انڈسٹری میں پہلے ہی سو طرح کے مسائل کا سامنا ہے لیکن ان سب سے بڑھ کر مسئلہ یہ ہے کہ مرد انہیں محض ایک جنسی کھلونا سمجھتے ہیں اور ہمہ وقت ان سے جسمانی تعلق کی شرمناک فرمائش کرتے رہتے ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 21 سالہ فاطمہ ٹمبو تمام رکاوٹوں کے باوجود ماڈلنگ کا کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”ہوس پرست مرد ہمیشہ سے میرے پیچھے پڑے رہے ہیں اور میرے ساتھ جسمانی تعلقات کا تقاضا کرتے رہتے ہیں۔ ان میں سے اکثر ایسے مرد ہیں جو پستہ قد کی خواتین میں جنسی رغبت رکھتے ہیں اور میں انہیں ان کی شیطانی خواہشات کی تکمیل کیلئے موزوں ہدف نظر آتی ہوں۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ چھوٹے قد کی خاتون ہیں تو آپ کیلئے ایک مخلص مرد کو ڈھونڈنا بہت ہی مشکل ہے۔ اگرچہ اب میں ماڈلنگ کے کیریئر میں خاصی کامیابی حاصل کرچکی ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے جنسی ہراس کا سامنا رہتا ہے۔ مجھے اس مسئلے کا سامنا سکول کے دور سے ہی رہا ہے اور ماڈلنگ انڈسٹری میں آنے کے بعداس میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ بعض اوقات میں خود پر کسے جانے والے شرمناک جملوں سے بہت افسردہ ہوجاتی ہوں لیکن لوگوں کی بے حسی نے میری ہمت میں اضافہ کیا ہے اور میں صبر و استقامت سے ان مشکلات کا مقابلہ کررہی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -تفریح -