ائیر ہوسٹس کی نوکری حاصل کرنے کے لئے کم از کم کتنا قد لازمی ہونا چاہیے، وہ حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں

ائیر ہوسٹس کی نوکری حاصل کرنے کے لئے کم از کم کتنا قد لازمی ہونا چاہیے، وہ ...
ائیر ہوسٹس کی نوکری حاصل کرنے کے لئے کم از کم کتنا قد لازمی ہونا چاہیے، وہ حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)ائیرہوسٹس کی نوکری اکثر لڑکیوں کے لئے ایک خواب کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس خواب کی تعبیر ہر کسی کی قسمت میں نہیں ہوتی کیونکہ ائیرہوسٹس بننے کیلئے بہت سی مشکل شرائط پر پورا اترنا پڑتا ہے، جن میں سے ایک اہم شرط لمبا قد بھی ہے۔ ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ میں متعدد ائیرہوسٹسوں نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ائیرہوسٹس بھرتی ہونے کے لئے جب آپ درخواست دیتی ہیں تو جسمانی پیمائشیں بتانا پڑتی ہیں۔ آپ کو بتانا پڑتا ہے کہ آپ کا قد کتنا ہے اور آپ کے بازوﺅں کی پہنچ کتنی ہے۔ چونکہ ائیرہوسٹسوں کو صحت اور سیفٹی سے متعلق ٹاسک بھی سرانجام دینے پڑتے ہیں جبکہ سیٹوں کے اوپر بنے لاکرز میں اشیاءرکھنا اور اُٹھانا ہوتی ہیں، تو اگر ان کا قد لمبا نہیں ہے تو وہ یہ کام سرانجام نہیں دے سکتیں۔
قد کے متعلق مختلف ائرلائنوں کے اپنے اپنے معیارات ہیں لیکن بڑی حد تک ان معیارات میں مماثلت بھی ہے۔ مثال کے طور پر مونارک اینڈ تھامسن ائیرلائن میں بھرتی کیلئے ضروری ہے کہ قد کم از کم 5فٹ 2 انچ ہو۔ برٹش ائیرویز، ایزی جیٹ اور ریان ائیربھی لمبے قد کی ائیرہوسٹیسں بھرتی کرتے ہیں۔ اس کا یہ بھی مطلب یہ نہیں کہ قد جتنا لمبا ہو اتنا اچھا ہے کیونکہ 6فٹ 3انچ سے زیادہ قد کی صورت میں بھی درخواست رد کردی جاتی ہے۔
اگر مختلف ائرلائنوں کی بات کی جائے تو برٹش ائیرویز میں ائیرہوسٹس بھرتی ہونے کے لئے قد کم از کم 5فٹ 2 انچ اور زیادہ سے زیادہ 6 فٹ 1 انچ ہونا چاہیے۔ ایزی جیٹ کے لئے کم از کم 5فٹ 3 انچ اور زیادہ سے زیادہ 6فٹ 3 انچ ، ریان ائیر کیلئے کم از کم 5فٹ 2 انچ اور زیادہ سے زیادہ 6فٹ 2 انچ، تھامس کک ائیرلائن کیلئے کم از کم قد کی شرط 5فٹ 2 انچ ہے جبکہ ایمریٹس ائیرلائن کیلئے بھی کم از کم قد 5فٹ دو انچ ہونا چاہیے۔