موٹر وے پولیس نے مسافروں سے بھری بس پر فائرنگ کردی کیونکہ ۔۔۔ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر طوفان برپا کردیا

موٹر وے پولیس نے مسافروں سے بھری بس پر فائرنگ کردی کیونکہ ۔۔۔ویڈیو نے سوشل ...
موٹر وے پولیس نے مسافروں سے بھری بس پر فائرنگ کردی کیونکہ ۔۔۔ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر طوفان برپا کردیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس کی فائرنگ دو افراد زخمی ہو گئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام الدین ساجد نامی صحافی نے ایک ویڈ یو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے پولیس ایک بس کا تعاقب کر رہی ہے اور بس ڈرائیور کی جانب سے بس نہ روکنے پر موٹر وے پولیس نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر بس میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے ۔

ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب ہم نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور سے اسلام آباد آنے والی بس کو موٹروے پر روکنے کی کوشش کی گئی، بس ڈرائیور کی جانب سے بس نہ روکنے پر موٹروے پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب چلتی بس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دومسافر زخمی ہوگئے۔زخمی مسافروں میں عبدالرحمان اور طورا خان شامل ہیں جنہیں پمزہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بس ڈرائیورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس اہلکاروں نے اپنے دفاع میں بس پر فائرنگ کی تھی۔

مزید :

قومی -