کاروبار کے لئے دوسرے شہر گئے شوہر کا بیگم کو فون، جیسے ہی کال اُٹھائی تو ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ بیوی کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اس کا شوہر چھپ کر۔۔۔

کاروبار کے لئے دوسرے شہر گئے شوہر کا بیگم کو فون، جیسے ہی کال اُٹھائی تو ایسا ...
کاروبار کے لئے دوسرے شہر گئے شوہر کا بیگم کو فون، جیسے ہی کال اُٹھائی تو ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ بیوی کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، اس کا شوہر چھپ کر۔۔۔

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)موبائل فون پیاروں سے رابطے کا اہم ذریعہ تو ہے لیکن کبھی کبھار یہ پیار میں ڈنڈی مارنے والوں کا پول بھی کھول دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی آسٹریلوی شہری میٹ کے ساتھ ہوا جو بیوی کو دھوکا دے کر بیرون ملک اپنی خفیہ محبوبہ کے ساتھ گلچھڑے اڑاتا پھرتا تھا کہ اس کے موبائل فون نے اس کی بے وفائی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

میٹ کی سابق اہلیہ روز نے ڈیلی سٹار کو بتایا کہ ان کے شوہر چند ماہ سے کاروباری مصروفیات بڑھ جانے کا کہہ کر گھر سے غائب رہنے لگے تھے۔ وہ اکثر اوقات ہفتے میں دو سے تین دن کیلئے باہر رہتے تھے اور وہ سمجھ رہی تھیں کہ واقعی ان کے شوہر کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں۔ ایک دن اچانک انہیں میٹ کی جانب سے غیر متوقع کال موصول ہوئی جسے سن کر انہیں اندازہ ہوا کہ موبائل فون میٹ کی پتلون کی جیب میں تھا اور یہ کال اتفاقاً بٹن دب جانے سے ہوگئی تھی۔ اس دوران میٹ کی آواز سنائی دے رہی تھی مگر اسے اس کی خبر نہیں تھی۔ اس کے ساتھ کوئی خاتون موجو دتھی اور وہ اسے کہہ رہا تھا ”آﺅ میرے فلیٹ پر چلتے ہیں“۔ ان کے درمیان گفتگو جاری تھی اور روز سن سکتی تھی کہ کس طرح وہ دونوں موج مستی کرتے پھر رہے تھے۔

یہ کال موصول ہونے کے بعد روز پر ساری حقیقت عیاں ہوگئی کہ اس کے خاوند کی کیا مصروفیت تھی۔ اس نے خاموشی سے اس کے ساتھ ناطہ توڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر سے جاتے ہوئے اس کے بیڈ پر ایک خط چھوڑ گئی جس میں بتایا کہ وہ اس کی اصل حقیقت جان چکی ہے اور اب مزید اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ روز کا کہنا ہے کہ ”اب میں میٹ سے طلاق لے چکی ہوں، ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں، اور میٹ کو اب تک معلوم نہیں کہ مجھے اس کی بے وفائی کا علم کیسے ہوا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -