بحرین میں اب ان غیر ملکیوں کو 10 سال کا ویزہ دیا جائے گا جو۔۔۔ بڑی خوشخبری آگئی

بحرین میں اب ان غیر ملکیوں کو 10 سال کا ویزہ دیا جائے گا جو۔۔۔ بڑی خوشخبری آگئی
بحرین میں اب ان غیر ملکیوں کو 10 سال کا ویزہ دیا جائے گا جو۔۔۔ بڑی خوشخبری آگئی

  

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال کا قابل تجدید سیلف سپانسر شپ اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق گزشتہ روز ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ کی جانب سے وزیر داخلہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیلف سپانسرشپ اقامہ کا ڈرافٹ تیار کیا جائے۔

اس نئے سسٹم کا مقصد سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر بحرین کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔ سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے بحرین کے اقتصادی ویژن 2030ءکی اہمیت پر زور دیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے بین الاقوامی معیارات کے مطابق سرکاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو مزید سازگار بنایا جاسکے۔

مزید :

عرب دنیا -