وہ دلہن بس چلاتی ہوئی آئی اور دولہا کو۔۔۔ اپنی شادی کے دن دلہن نے ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

وہ دلہن بس چلاتی ہوئی آئی اور دولہا کو۔۔۔ اپنی شادی کے دن دلہن نے ایسا کام ...
وہ دلہن بس چلاتی ہوئی آئی اور دولہا کو۔۔۔ اپنی شادی کے دن دلہن نے ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) پرانے دور میں دولہا گھوڑی پر سوار ہو کر دلہن کو لینے آتا تھا مگر اب دور بدل گیا ہے۔ اب تو دلہن خود بارات لے کر دولہے کو لینے پہنچ سکتی ہے۔ اور چین میںمنعقد ہونے والی اس شادی کا منظر تو کچھ زیادہ ہی دلچسپ و عجیب منظر تھا۔ یہ دلہن خود بس چلا کر اپنی شادی کی تقریب میں پہنچی اور راستے میں دولہے کو بھی اپنے ساتھ لیا۔
پیپلز ڈیلی چائنہ کی جانب سے اس منفرد دلہن کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پھولوں سے سجی ہوئی بس چلاتی ہوئی نظر آتی ہے۔ دلہن کا کہناہے کہ وہ اپنی شادی کو ماحول دوست بنانا چاہتی تھی ، لہٰذا بجائے اس کے کہ لوگ بڑی تعداد میں کاریں لے کر آتے اس نے بس کا انتخاب کیا کیونکہ کاروں کی جگہ بس کے استعمال سے آلودگی کم پیدا ہوتی ہے۔ نئے نویلے جوڑے نے پھولوں سے سجی بس میں اپنی تصاویر بھی بنوائیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ سٹائل کی تعریف اپنی جگہ مگر اس دلہن کی ماحول دوستی کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: