”الیکشن کے بعد عمران خان چوتھی شادی اس سے کریں گے “عابد شیر علی نے انتہائی شرمناک حملہ کر دیا

”الیکشن کے بعد عمران خان چوتھی شادی اس سے کریں گے “عابد شیر علی نے انتہائی ...
”الیکشن کے بعد عمران خان چوتھی شادی اس سے کریں گے “عابد شیر علی نے انتہائی شرمناک حملہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی اپنے عجیب و غریب ٹویٹس کے باعث اکثر ٹویٹر پر ہنگامہ برپا کرتے رہتے ہیں اور انہیں اپنے ایسے پیغامات کے باعث خوب تنقید کا بھی سامنا کرناپڑتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے آج پھر ٹویٹر پر عمران خا ن کے بارے میں ایسا پیغام جاری کر دیا جسے دیکھ کر پی ٹی آئی کے کارکنا ن آگ بگولہ ہو گئے ۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ ”بریکنگ نیوز : عمران نیازی الیکشن کے بعد چوتھی شادی شیخ رشید سے کریں گے، یہ عمران نیازی کی چوتھی اور شیخ رشید کی پہلی شادی ہوگی، روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے“۔

عابد شیر علی کے پیغام پر پی ٹی آئی کارکنان ’جوابی ‘جگتیں مار کر اپنا ’بدلہ ‘پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

ایک صارف کا کہناتھا کہ یہ ایسی ٹویٹ کرتے ہیں کیونکہ یہ خاندانی مراثی ہیں بس ان کے ہاتھ میں چمڑے کا ٹکرا نہیں ہوتا

ایک صارف کا کہناتھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی تھی تو ڈاکٹروں نے یہ ٹویٹ کروائی ہے تاکہ انہیں پیٹ بھر کے گالیاں پڑیں اور یہ سو جائیں

اس کے علاوہ ایک اور ٹویٹ میں عابد شیر نے کہا کہ ”ایک انصافی سے پوچھا،آجکل سوشل میڈیا پر نہیں آتے؟ کہنے لگا روزہ رکھ کر جھوٹ نہیں بولا جاتا،میں نے کہا،تمہارے لیڈر کو استثناءہے؟

عابد شیر علی نے کہا کہ ”آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بنی گالہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -