بھارتی خاتون کو اس کے بیٹے نے ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ کرائے کے قاتلوں سے اپنے ہی بیٹے کو مروادیا

بھارتی خاتون کو اس کے بیٹے نے ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ ...
بھارتی خاتون کو اس کے بیٹے نے ایسا شرمناک ترین کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ کرائے کے قاتلوں سے اپنے ہی بیٹے کو مروادیا

  

میرٹھ (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک سفاک عورت نے اپنے ناجائز معاشقے پر پردہ ڈالنے کیلئے اپنے ہی جوان بیٹے کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کروا ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اوشا پرشار نے نوشاد نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلق استوار کررکھا تھا جس پر اس کا بیٹا مکیش پرشار اس کی روک ٹوک کرتا تھا۔ اوشا نے ناجائز مراسم ختم کرنے کی بجائے اپنے بیٹے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے آشنا کے ذریعے کرائے کے قاتل کو بھاری رقم دے کر اسے قتل کرواڈالا۔

رپورٹ کے مطابق مکیش کی لاش نرویدھا گاﺅں کے قریب ایک ٹیوب ویل کے پاس 21 مئی کے روز ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہو اکہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ مکیش کی اپنی والدہ کے ساتھ اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی جس کی وجہ کسی نامعلوم شخص کے ساتھ اس کا خفیہ تعلق تھا۔ جب اس معاملے کی مزید تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ نوشاد نامی شخص کے ساتھ اوشا نے تعلق استوار کررکھا تھا جس پر مکیش اعتراض کرتا تھا اور اپنی والدہ کو اس کام سے منع کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد اوشا نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا شراب نوشی کا عادی تھا اور لوگوں سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ اگرچہ اس نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس کا بیٹا کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے قتل ہوا تھا تاہم پولیس کی تفتیش کے دوران بالآخر اس نے سچ اگل دیا۔ اس کے آشنا نوشاد نے بھی تسلیم کر لیا کہ بلال نامی کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کرکے مکیش کو قتل کروایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلال عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی درجن بھر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -