پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کوروس کی شہریت دے دی 

پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کوروس کی شہریت دے دی 
پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کوروس کی شہریت دے دی 

  

ماسکو(این این آئی)روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ جیف منسن کو روسی شہریت دے دی۔منی سوٹا سے تعلق رکھنے والے جیف منسن الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل نے کہاکہ جیف منسن کو شہریت سپورٹس کی دنیا میں مشہور ہونے کے سبب دی گئی۔منسن نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ شہریت کیوں اختیار کی؟ درحقیقت میں خود کو روسی محسوس کرتا ہوں۔واضح رہے کہ صدرپیوٹن امریکی باکسر رائے جانز اور اداکار سٹیون سیگال کو بھی روسی شہریت دے چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کھیل -