”اب مجھے بھروسہ نہیں رہا کہ۔۔۔“وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر یو ٹرن کے بعد صحافی وجاہت خان نے ایسا اعلان کردیا کہ عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

”اب مجھے بھروسہ نہیں رہا کہ۔۔۔“وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر یو ٹرن کے بعد ...
”اب مجھے بھروسہ نہیں رہا کہ۔۔۔“وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر یو ٹرن کے بعد صحافی وجاہت خان نے ایسا اعلان کردیا کہ عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے یوٹرن پر صحافی وجاہت خان بھی میدان میں آگئے ۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2018سے پہلے اب مجھے تحریک انصاف کی فیصلہ سازی کی قابلیت پر بھروسہ نہیں رہا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مضحکہ خیز سیاست کی گئی ،تحریک انصاف نے پہلے ناصر کھوسہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر تجویز کیا ،پھر شہباز شریف کو اس نام پر راضی کیا اور پھر ناصر کھوسہ کے نام پر یو ٹرن لے لیا ۔وجاہت خان نے کہا کہ یہ احمقانہ فیصلہ ہے اور اب میرا تحریک انصاف کی فیصلہ سازی کی قابلیت سے بھروسہ اٹھ گیا ہے ۔

واضح رہے کہ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جب کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہےکہ مشاورت کے بعد اب نیا نام دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -